Saturday, February 2, 2013

مکہ کے قریش کے بارے میں

مکہ کے قریش کے بارے میں یہ سمجھنا کہ وہ عرب کے دیگربدوقبائل کی طرح ایک قبیلہ تھا، صحیح نہیں، صحرائی و بدوی زندگی اور اس کے لوازمات و خصائص جو دوسرے بدوی قبائل میں موجودتھے، قریش ان سے بہرہ ورتو ضرورتھے لیکن عرب کی بدوی ذہنیت کا نمونہ نہ تھے۔ ۔۔۔۔۔ اس عہد کے ایک محقق کے الفاظ میں ’’متعدد کاروانی راستوں کا اہم جنکشن ہونے کی وجہ سے یہاں کی آبادی میں یک نسلی نہ رہی تھی۔ اسماعیلی خاندان عراق یا فلسطین سے آئے تھے۔ خزاعہ یمن کے تھے۔ مکہ والوں کی رشتہ داری اورکاروباری تعلقات شہرمدینہ اورطائف سے بھی کافی تھے۔ قصی کا تعلق شمالی عرب کے قبیلہ قضاعہ سے تھا۔ قصی کی کوشش اورقابلیت سے قریشی قبائل نے شہرمکہ میں سربرآوردہ حیثیت حاصل کی اورقصی ہی کی سرداری میں ایک زیادہ منضبط شہری مملکت قائم ہوئی جس میں سماجی اور انتظامی عہدے موروثی طور پر مختلف خاندانوں میں پائے جاتے تھے‘‘
اقتباس: شعوروآگہی، افاداتِ امام انقلاب مولانا عبیداللہ سندھیؒ، ص ۹۴

Sunday, January 27, 2013

جب منکر کا ارتکاب حکومت کر رہی ہو

جب منکر کا ارتکاب حکومت کر رہی ہو:
 
'برائی کو طاقت سے روکنا: علامہ یوسف القرضاوی
 
 منکر کو روکنے کے مسئلے میں ایک مشکل یہ بھی کھڑی ہو جاتی ہے کہ جب صاحبِ قوت اور صاحبِ اختیار، یعنی حکومت ہی برائی کی مرتکب ہو تو پھر افراد اور جماعتیں اُس منکر کو کیسے روکیں جس میں حکومت ملوث ہو یا حکومت اس کی پشت پناہی کر رہی ہو؟

 اس سوال کا جواب یہ ہے کہ افراد اور جماعتیں پہلے اتنی قوت کی مالک بنیں جو برائی کو روک سکے۔ عہد حاضر میں تین طاقتوں میں سے ایک کے ذریعے ہی یہ ممکن ہے۔ وہ حسب ذیل ہیں:
 
۱۔ مسلح افواج: یہ وہ طاقت ہے جس کا سہارا عہد حاضر کے بہت سے ملک لیتے ہیں۔ خصوصاً تیسری دنیا میں اپنے حکم نافذ کرنے، سیاست کا سکہ بٹھانے اور اپنے مخالفین کو آتش و آہن کے ذریعے خاموش کرنے کے لیے اسی قوت سے کام لیتے ہیں۔ ان حکومتوں کے نزدیک مناسب، محفوظ اور معقول راستہ دلیل و منطق اور بات چیت کا نہیں بلکہ قوت کا ہے۔ یہ قوتیں جس کے ساتھ ہوں گی اس کے لیے قومی دھارے کے رخ کو بدلنا یا روک دینا ممکن ہو گا۔ اس کا مظاہرہ ماضی قریب میں بہت سے ممالک میں کیا گیا اور آئے روز کہیں نہ کہیں ہوتا رہتا ہے۔
 
 ۲۔ پارلیمنٹ: مروّجہ جمہوری نظام حکومت میں غالب اکثریت رکھنے والی پارلیمنٹ کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ قانون بنا بھی سکتی ہے اور تبدیل بھی کر سکتی ہے۔ خالص حقیقی جمہوری نظام کے تحت یہ اکثریت جس کو بھی حاصل ہو جائے اس کے لیے ممکن ہے کہ وہ قانون سازی کے بعد اس کو نافذ کر کے اُن تمام منکرات کو روک سکتی ہے جو اُسے نظر آئیں۔ پھر کسی وزیر، سربراہِ حکومت، یا سربراہِ ریاست کے بس میں نہیں ہوتا کہ وہ پارلیمنٹ کے سامنے ’نہ‘ کہے۔
 
 ۳۔ قومی سطح کی فیصلہ کن عوامی قوت: یہ عوام کی ملکی سطح کی ایسی فیصلہ کن قوت ہوتی ہے جسے اجتماع سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔ جب یہ قوت حرکت میں آ جائے تو کسی میں ہمت نہیں ہوتی کہ اس کا سامنا کرے یا اس کا راستہ روکے۔ یہ قوت اپنی تندی اور تیزی میں ٹھاٹھیں مارتے سمندر یا سب کچھ بہالے جانے والے سیلاب کی مانند ہوتی ہے کہ کوئی شے، حتیٰ کہ مسلح قوتیں بھی اس کے سامنے ٹھیر نہیں سکتیں۔ یہ مسلح قوتیں بھی تو اسی کا حصہ ہوتی ہیں اور یہ عوام ان قوتوں کے افرادِ خاندان، باپ، بیٹے اور بھائی ہی تو ہوتے ہیں۔
..........

میں یہاں اس بات سے آگاہ کرناضروری سمجھتا ہوں جو مسلمانوں کی اصلاح کے عمل میں مصروف لوگوں کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے پسماندگی، مغربی استعمار، آمروں اور سیکولر حکومتوں کے ادوار میں جس ٹوٹ پھوٹ سے دوچار ہوئے ہیں، اس تخریب کے اثرات بہت گہرے ہیں۔ ان اثرات کو ختم کرنے کے لیے جزوی برائیوں کا ازالہ کافی نہیں ہے۔ مثلاً رقص و سرود کی محفلیں، عورتوں کا راستوں میں اظہار زینت کے ساتھ آنا جانا، آڈیو ویڈیو کیسٹوں کی فروخت وغیرہ اگرچہ نامناسب ہیں، جائز نہیں ہیں، مگر صرف انھی برائیوں کے خاتمے سے معاشرے کی اصلاح ناممکن ہے۔ معاملہ ان سے بھی بڑا اور عظیم ہے جو کامل، وسیع تر اور گہری بنیادوں پر تبدیلی کا تقاضا کرتا ہے___ ایسی تبدیلی جو افکار و تصورات، اقدار و معیارات، اخلاق و اعمال، آداب و روایات اور قوانین و ادارہ جات سب کا احاطہ کرتی ہو۔
 

Thursday, January 24, 2013

Muhammad Ali Jinnah’s View of Islam


Muhammad Ali Jinnah’s View of Islam

Islamic principles today are as applicable to life as they were 1300 years ago. Islam and its idealism have taught democracy. Islam has taught equality, justice and fair play to everybody. What reason is there for anyone to fear democracy, equality, freedom on the highest standard of integrity and on the basis of fair-play and justice for everybody. The Prophet (SAW) was a great teacher. He was a great lawgiver. He was a great statesman and he was a great sovereign who ruled. No doubt, there are many people who do not quite appreciate when we talk of Islam. Islam is not only a set of rituals, traditions and spiritual doctrines. Islam is also a code for every Muslim. It is based on the highest principles of honor, integrity, fair-play and justice for all. One God and equality of man before one God is one of the fundamental principles of Islam. In Islam there is no difference between man and man. The qualities of equality, liberty and fraternity are the fundamental principles of Islam. The Prophet (SAWS) was the greatest man that the world had ever seen. Thirteen hundred years ago he laid the foundations of democracy.

(Address to the Karachi Bar Association, January 25, 1948)

Allama Iqbal's Assessment of the Modern West


Allama Iqbal's Assessment of the Modern West

During the last five hundred years religious thought in Islam has been practically stationary. There was a time when European thought received inspiration from the world of Islam. The most remarkable phenomenon of modern history, however, is the enormous rapidity with which the world of Islam is spiritually moving towards the West. There is nothing wrong in this movement, for European culture, on its intellectual side, is only a further development of some of the most important phases of the culture of Islam. Our only fear is that the dazzling exterior of European culture may arrest our movement and we may fail to reach the true inwardness of that culture. During all the centuries of our intellectual stupor Europe has been seriously thinking on the great problems in which the philosophers and scientists of Islam were so keenly interested Since the Middle Ages, when the schools of Muslim theology were completed, infinite advance has taken place in the domain of human thought and experience. The extension of man’s power over Nature has given him a new faith and a fresh sense of superiority over the forces that constitute his environment. New points of view have been suggested, old problems have been re-stated in the light of fresh experience, and new problems have arisen. It seems as if the intellect of man is outgrowing its own most fundamental categories—time, space, and causality. With the advance of scientific thought even our concept of intelligibility is undergoing a change. The theory of Einstein has brought a new vision of the universe and suggests new ways of looking at the problems common to both religion and philosophy. No wonder then that the younger generation of Islam in Asia and Africa demand a fresh orientation of their faith. With the reawakening of Islam, therefore, it is necessary to examine, in an independent spirit, what Europe has thought and how far the conclusions reached by her can help us in the revision and if necessary, reconstruction, of theological thought in Islam.

(The Reconstruction of Religious Thought in Islam, 1930)

What is “Ideology”? What are the meanings of “Ideology”?


What is “Ideology”? What are the meanings of “Ideology”? What are its constituent elements?

At the simplest level “Ideology” is a political statement. But every political statement is not an ideology. If you pick up newspaper you will find political statement by Government officials.  Although they are all political statements but none of these can be categorized as ideology.

Then what is ideology? Ideology is a set of belief, values and ideals a group or a nation subscribes to. This has to be ingrained deeply in the social consciousness of the people over time. Therefore, this becomes a part of the psyche and heritage of a social group or a nation.

It is a framework of action and a guidance system that gives order and meaning to life and human action. It endows a nation or a group with a sense of purpose, a sense of commitment, a sense of identity, a desire to achieve certain goals and objectives. Therefore “Ideology” plays a very dynamic role in the destiny of a group or a nation. It shows them the destination which they wish to achieve.  

“Ideology” emphasizes certain things:

1.       A set of principles, ideals and blueprint for the future.

2.       It offers a review of the existing political, social and economic arrangements. It is infact a critique of existing political, social and economic order.

3.       It must create a thinking and consciousness based on its principles and ideals.

4.       It plays the role of legitimization and de-legitimization. By legitimization means that the ideological principles are used to justify actions or certain developments. Similarly ideology is used to delegitimize, criticize or condemn certain developments which do not fall within the framework of the ideology.

5.       Leadership and state can be instrumental to implement an ideology. So both leadership and state are needed.

When we are discussing the ideology or its principles, basically we are discussing things at the level of abstraction or theoretical level. We are basically talking of certain theoretical abstract principles which emphasize certain things. For examples: somebody would say, “We should speak the truth. We should be honest”. Now these are principles. In the case of ideology these principles have to be shifted from level of abstraction to level of reality. You have to create institutions and societal processes that reflect ideological principles. Once you do that these institutions and societal processes will reinforce your ideology. This creates and interesting and challenging situation that your institution must reflect the ideology and in this case they will strengthen it and this circle goes on.

“Ideology” gives you worldview/ certain set of principles. It is your responsibility to implement it. And ideology must address the societal problems. If it doesn’t then in the long run ideology suffers.

21st Century Enlightenment - The University of Edinburg

21st Century Enlightenment

Global leaders examine aspects of the Enlightenment's legacy in the context of our own fraught and hectic times.

Wednesday, January 23, 2013

نشانوں پر نگاہ رکھنا تو گھوڑوں کو سدھا رکھنا

نشانوں پر نگاہ رکھنا تو گھوڑوں کو سدھا رکھنا
انہیں دہشت زدہ رکھنا یہ مطلوب شریعت ہے

جہاں تک بس چلے طاقت و قوّت کو جمع رکھنا
کہ جنّت کی طمع رکھنا یہی اس جان کی قیمت ہے

خبر ان کی ہر ایک مرصد پہ ہر ایک گھات پر رکھنا
عدو سے آگھی رکھنا مجاہد کی بصیرت ہے

ہنر بارود کا سیکھو مزہ ایمان کا چکھو
کہ ذوق اسلحہ رکھو یہی مومن کی زینت ہے

وہ دہشت گر کہہ کے تم کو حق سے موڑنا چاہیں
تم ان کی گردنیں مارو یہ قرآن کی نصیحت ہے

اگر اب بھی نہ تم اٹھے تو کوئی اور اٹھے گا
کبھی بدلی نہیں جاتی یہ میرے رب کی سنّت ہے

تمہاری صورت و سیرت پر جو مغرب کا غازہ ہے
یہ میکالے کے دفتر سے ہوا تم کو ودیعت ہے

محبّت کھینچتی ہے شورش طوفاں میں کشتی کو
خرد کہتی ہے لیکن ٹھہرجا تیری ضرورت ہے

حرم سے یہ صدا آئی یہ کیسی اشک آرائی
میرے اسلام کو خوں دو اگر کچھ بھی حمیت ہے

ہر ایک غازی کو اے مولیٰ امام المتّقی کردے
ہمیشہ متقی کے ساتھ جو تیری معیت ہے۔

نشانوں پر نگاہ رکھنا تو گھوڑوں کو سدھا رکھنا
انہیں دہشت زدہ رکھنا یہ مطلوب شریعت ہے

میڈیا کے ذریعےمائنڈ کنٹرول

میڈیا کے ذریعےمائنڈ کنٹرول
(ڈاکٹر جواد احمد)
نہایت عمدہ موضوع ہے مگر اس موضوع کا اطلاقی میدان اس سے کہیں وسیع ہے جس قدر ہم سمجھ سکے ہیں۔ مائنڈ کنٹرول کی لئے ٹی وی کا استعمال اب ایک سائنس بن چکی ہے اور ٹی وی ایک نہایت طاقتور آلے کے طور پر استعمال ہو رہا ہے. اس کے شعوری اثرات پر لوگ اکثر لکھتے ہیں مگر غیر شعوری یا لا شعوری اثرات پر ہمارے یہاں بہت کم لکھا گیا ہے حالانکہ اس پر مغرب میں نہایت عمدہ تحقیق ہو رہی ہے. نت نئے طریقے استعمال ہو رہے ہیں. بہت زیادہ تجربات (مجرمانہ یا غیر مجرمانہ ) ہو چکے ہیں.
ہم سب یہ جانتے ہیں کہ انڈین ڈرامے کی prime audience انڈین نہیں ہیں یا بہتر طور پر آپ یوں کہ سکتے ہیں کہ انڈین ڈرامے انڈین کلچر کو بڑھاوا دینے کی نیت سے بنائے جاتے ہیں. ایک خاص قسم کا گیٹ اپ ، لباس ، منگل سوتر، سیندور، ساڑھی اور اسکے ساتھ ساتھ characterization جس میں ایک بھرا پرا خاندان جس میں ساس بہویں ، نندیں ،دیورانیاں ، جیٹھنیاں، بہت سارے کزنز اور تین نسلیں ایک ساتھ رہ رہے ہوں، کی جاتی ہے. یہ انڈیا کہ شہری علاقوں کا کلچر نہیں ہے بلکہ زیادہ مناسب ہوگا اگر ہم یہ کہیں کہ آج کل کی دنیا میں یہ کسی بھی شہر کا کلچر نہیں. اس کا مقصد سواۓ ایک خاص قسم کے پروپگنڈے اور ایک مخصوص قسم کے متوسط طبقے کے ذہن کی توجہ کھینچنے کے اور کچھ نہیں …اور ہمارا مشاہدہ یہ بتاتا ہے کہ وہ اس میں بہت کامیاب ہیں. انڈین ڈرامے نے پاکستان کے متوسط طبقے کی عورتوں اور مردوں کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے. ٥٠٠٠ کروڑ کی مالک ہونے کے باوجود میڈم ہر وقت ایک typical ہندوستانی گیٹ اپ میں رہتی ہیں . کچن میں کھانا بنا رہی ہوتی ہیں اور دروازہ بھی خود ہی جا کر کھولتی ہیں.وجہ صرف یہی ہے کہ متوسط طبقہ کی ناظر خواتین کہیں اسکے مغربی اسٹائل گیٹ اپ کی وجہ سے ذہنی طور پر اس کردار کو مسترد نہ کردے یا یوں کہئے کہ محض ڈرامہ سمجھ کر دیکھتی نہ رہے. آپ شعوری طور پر چاہے کتنا ہی اس ڈرامہ کا ادراک کریں مگر آپکا لاشعور، کردار سے اپنی مماثلت ڈھونڈھ لیتا ہے اور اس کردار کو یوں کہیں کہ گود لے لیتا ہے. یہی وجہ ہے کہ چاہے آپ کہیں بھی ہوں اور کچھ بھی کر رہے ہوں جب ڈرامہ کا ٹائم آتا ہے تو آپ پر بیچینی طاری ہوجاتی ہے اور وقت مقرر پر آپ ٹی وی کے آگے آجاتے ہیں. سونے پہ سہاگہ کہانی کی قلابازیاں آپ کو اپنی گرفت میں رکھتی ہیں. ہر ٥٠ اقساط کے بعد کہانی ایک نیا ٹرن لیتی ہے . گرہستن عورت مافیا باس بن جاتی ہے، مرے ہوے لوگ زندہ ہو کر آجاتے ہیں ، چولھا ہندی کرنے والی عورت جیل پہنچ جاتی ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا ہے جب تک کہ حقیقی زندگی میں بہویں خود ساس نہیں بن جاتیں.
پھر ڈرامہ سے کچھ پیغامات مستقل ملتے رہتے ہیں یعنی کہ تمہاری ماں تمہاری دشمن اور تمہاری بیوی یا محبوبہ تمہاری سب سے زیادہ خیر خواہ . بھائی جائیداد کی وجہ سے دشمن اور دوست تمہارا ہمدرد ، خونی رشتوں میں چالبازیاں وغیرہ اسکے ساتھہ ساتھہ ہر دوسرے تیسرے سین میں پوجا ، ہندو تہواروں کی بےوجہ اور ضرورت سے زیادہ تشہیر اور پروموشن.
(حالانکہ ہمارے یہاں اس کے بر عکس ہے ..ہمارے یہاں داڑھی والا ، نمازی اور دیندار قابل مذمت ہے . اور ہر وہ لڑکی جو مشرقی روایت اور معاشرتی پہ بندیوں کی باغی ہے وہ دراصل ایک حقیقی ہیروئن ہے.( جیو ، ہم اور انڈس ٹی وی اس کام میں سب سے آگے ہیں)
اس نفسیاتی اور تہذیبی بمبارٹمنٹ کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یہ کم از کم آپکو اپنے دین، تہذیب اور معاشرتی روایات سے disoriented ضرور کردیتی ہے. نا پختہ اذہان پر اس چیز کا اثر بہت تباہ کن نکل سکتا ہے. اس کے اثرات یقینی اور دیکھے جاسکتے ہیں. منگل سوتر ، ماتھے پر بندیا اور مانگ میں سیندور اب کہیں کہیں نظر آجاتا ہے. زبان پر اس کے اثرات بہت نمایاں ہیں. بلے باز(بیٹسمین ) ، لینا دینا (تعلق)، چرچا (بحث) اور ان جیسے کی الفاظ ہمارے یہاں کی مخصوص اردو میں آچکے ہیں. (یہاں موضوع زبان کا ارتقا نہیں بلکہ ٹی وی کے اثرات ہیں )….نفسیاتی طور پر اس کے بارے بھیانک نتائج نکلتے ہیں. یہ نا پختہ ذہن کے حقیقت اور فینٹسی میں فرق کرنے کی صلاحیت کو ختم کر دیتا ہے. یہ عدم توازن معاشرتی امراض کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے.طلاق اور جرائم کی شرح میں بے تحاشا اضافہ اس کا بنیادی نتیجہ ہے . حالیہ کچھ سالوں میں جرائم نے ایک وبائی مرض کی صورت لے لی ہے اور دیکھنے میں یہ آرہا ہے کہ وہ لوگ جرائم میں ملوث ہو رہے ہیں جو کہ قطعی طور پر مجرمانہ ذہن یا مجرمانہ نفسیات کے حامل نہیں ہیں. طلاق کی شرح میں خطرناک اضافے کی وجہ بھی بنیادی طور پر ایک خیالی اور ڈرامہ کی دنیا کا لائف اسٹائل ہے جہاں ایک امیر اور ہینڈسم لڑکا ، لڑکی سے شدید محبت کرتا ہے. اس یوٹوپیا میں کسی بھی چیز کی کوئی کمی نہیں. یہ خیالی دنیا جب حقیقت میں نہیں ملتی تو یقینی طور پرتلخیوں اور ناراضگیوں کو جنم دیتی ہے جس کا انجام جرائم یا طلاق کی صورت میں نکلتا ہے. اگر آپ کا کسی ایسے وکیل سے ملاقات ہو جو کہ طلاق کے مقدمات لڑتا ہو تو آپ خود اسکی وجہ اس وکیل سے معلوم کر سکتے ہیں. آپ غور کریں تو میڈیا درحقیقت انسان کی خیالی جنت بنانے اور حقیقتوں کو نذر انداز کرکے قیاسات پر بھروسہ کرنے کی کمزوری سے فائدہ اٹھا رہا ہے. اشتہارات میں عورتوں اور بچوں کا بے تحاشا استعمال اسی کمزوری کی وجہ سے کیا جاتا ہے. اور ہماری دجالی دنیا میں اس تکنیک کو منافع کمانے کے ساتھہ ساتھہ عوام کا ایک خاص قسم کا ذہن بنانے کا کام بھی لیا جاتا ہے. اسی وجہ سے ایک امریکی مفکر نے کہا تھا کہ “کسی ملک میں میکڈونلڈ کی برانچ کھلنے کا مطلب یہ کہ سرمایا دارانہ سوچ نے اس جگہ قدم رکھہ دیا ہے”
یہ وہ شعوری نتائج ہیں جنہیں کوئی بھی شخص محسوس کر سکتا ہے . بد قسمتی سے ہمارے یہاں اس حوالے سے کوئی حقیقی تحقیقی کام نہیں ہو رہا ہے. آپ پاکستان میں PhD کے موضوعات دیکھیں تو آپکو شاید ہی کوئی نیا موضوع اور نئی بات ملے.
انسانی ذہن کے لاشعور کو غیر شعوری پیغامات کے ذریے سے کرپٹ کرنے میں میڈیا کے کردار پر بہت کچھ لکھا جاچکا ہے. اور بہت سارے ذرائع اس کام کے لئے استعمال کے جا رہے ہیں. اس حربے کی ابتدا انسانی ذہن کے بارے میں کچھ پیچیدہ حقائق کی دریافت کے بعد ہوئی .جس کا لب لباب یہ ہے کہ انسانی لا شعور، شعور سے کہیں زیادہ طاقتور ہوتا ہے اور وہ ان چیزوں کو سن ، سونگھ ، چکھہ ، دیکھ رہا ہوتا ہے جو شعور کے ادراک سے بغیر شناخت ہوے گزر جاتی ہیں . اسی دریافت کو بنیاد بنا کریہ حربہ ایجاد کیا گیا کہ انسان کو اسکے شعوری ادراک سے ماورا کچھ پیغامات دے کر کچھ خاص قسم کے نتائج حاصل کیے جائیں. وہ پیغامات جنکا انسان کی شخصیت پر لازمی اثر پڑتا ہے. جیسے کہ :
١) Binaural tones : انسانی کان ١٥- ١٥٠٠٠ Hz تک کی آواز سن سکتا ہے یعنی ١٥ Hz سے اوپر اور ١٥٠٠٠ Hz سے نیچے. اب اگر آپ کسی tape یا میڈیا فائل پر نغمہ اس طرح سے ریکارڈ کریں کہ کہ ایک message ٨ Hz پر اسی tape یا میڈیا فائل پر ریکارڈ کیا گیا ہو تو آپکا شعور اگرچہ گنا سنے گا مگر لاشعور اس خفیہ پیغام کو دی کوڈ کرکے ایک ایہم اطلاع کے طور پر ہمیشہ کے لئے محفوظ کر لیگا. یہ طریقہ مغرب میں علاج کے لئے اور بری عادتوں کو چھڑانے کے لئے استعمال ہو رہا ہے. اگر آپ سگریٹ نوشی کی لت میں مبتلا ہیں تو sub laminal messaging ایک نہایت عمدہ اور آسان طریقہ ہے اس عادت سے چھٹکارے کا .غلط ہاتھوں میں تکنیک نہایت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے .
٢) Reverse messaging : اس طریقہ میں الفاظ کا ایک خاص ترتیب سے استعمال کیا جاتا ہے . جیسے RED RUM ( سرخ شراب ) جسکو اگر الٹا کریں تو یہ MURDER ( قتل/ کرو ) بن جاتا ہے . دماغ اس لفظ کو دی کوڈ کرتا ہے اور الٹا پڑھتا ہے اور اس کو تجویز کے طور پر قبول کر لیتا ہے .
٣ ) رنگوں کا ایک خاص طریقے سے استعمال : رنگوں کا انسانی نفسیات پر اثر ایک مشہور سائنس بن چکا ہے. سرخ رنگ انسان کی طبیعت میں جارحانہ پن پیدا کرتا ہے ..اور بھوک کو بڑھاتا ہے . تقریباً یہی کام زرد رنگ کا بھی ہے اور اگر آپ غور کریں تو فاسٹ فوڈ کی تشہیر میں یہی دو رنگ زیادہ استعمال ہوتے ہیں . خبروں کے چینلز کو دیکھیں تو ایک چینلز کی ایک بڑی اکثریت کے نیوز روم آپکو jet blue کلر میں نظر آئیں گے. یہ رنگ بھروسہ اور طاقت کا مظہر ہے.
٤) Silent Sound Spread Spectrum اس ٹکنولوجی کی ایجاد Dr Oliver Lowery نے کی ہے. اس میں ٹی وی یا ریڈیو کی فریکونسی کو اسطرح سے ترتیب دیا جاتا کہ یہ ماحول میں موجود ریڈیائی لہروں میں ایک خاص ترتیب سے ارتعاش پیدا کرتی ہیں جو انسانی جذبات میں اتار چڑھاؤ پیدا کرتے ہیں. ٹی وی پروگرام میں دین کی غلط تصویر کشی کر کے آپکے نفرت والے جذبات میں عروج لانا اس ٹیکنالوجی کے بائیں ہاتھہ کا کھیل ہے.
٥ ) flash messaging : ہم سب یہ جانتے ہیں کہ ایک سیکنڈ کا ویڈیو کلپ ٤٥ تصاویر کا مجموعہ ہوتا ہے. ان ٤٥ میں سے اگر ایک تصویر کو تبدیل کردیا جائے اور اس تصویر کے ذریے کوئی پیغام دیا جاۓ تو وہ شعور کی گرفت میں نہیں آئے گا. لیکن طاقتور لاشعور میں موجود ریسیور اسکو اس کی اصل حالت میں قبول کرے گا اور محفوظ کر لے گا .
٦)HIDDEN PICTURE MESSAGING: پوشیدہ تصویروں کو ڈھونڈھنا بچپن سے میرا پسندیدہ کھیل رہا ہے .کافی محنت کرنی پڑتی ہے مگر یقین کریں لاشعور ان تصاویر کو اسی طرح دیکھتا ہے جیسے شعور ظاہری تصاویر کو دیکھتا ہے. یہ تصاویر اسے نہایت صف اور واضح نظر آتی ہے اور لا شعور کے نہاں خانوں میں ایک پیغام کی صورت محفوظ کر لی جاتی ہے .
یہ صرف چند دجالی حربے ہیں جو ٹی وی کے ذريعے جو انسانی نفسیات اور اسکے سوچنے کے انداز پر اثر انداز ہوتے ہیں . دماغ کو کنٹرول کرنے کے اور بھی کی طریقے ہیں جو بشرط زندگی آپ سے شئیر کروں گا .
اب آپ مندرجہ ذیل میں نقل کی گئی صحیح مسلم کی حدیث کو پڑھیے.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کے محلوں میں سے ایک محل ( یا قلعہ ) پر چڑھے پھر فرمایا : کیا جو کچھ میں دیکھ رہا ہوں، تم بھی دیکھ رہے ہو؟ بیشک میں تمہارے گھروں میں فتنوں کی جگہیں اس طرح دیکھتا ہوں جیسے بارش کے گرنے کی جگہوں کو۔
( صحیح مسلم حدیث ١٩٨٩)
اس مضمون سے اس حدیث کو سمجھنے میں زیادہ مدد مل سکتی ہے. میرا خیال ہی نہیں بلکہ یقین بھی ہے کہ نبی کریم صلی الله علیہہ وسلم نے اس حدیث میں انہی دجالی فتنوں کی طرف اشارہ کیا تھا جو بیخبری میں انسان کے دین اور ایمان پر اس طرح شبخون مارتے ہیں کہ انسان کو پتا ہی نہیں چلتا .. الله تعالیٰ ہمیں ان فتنوں کو سمجھنے اور ان سے محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائے . آمین

دین میں غلو

دین میں غلو
مولانا عبد الغفار حسنؒ--
ایک صاحب امام ابو حنیفہؒ کی شان میں گستاخی کر رہے تھے، میں نے اُنہیں ڈانٹا اور کہا امام ابن تیمیہؒ کی کتاب رَفْعُ اْلمَلَامِ عَنِ الْأئِمَّۃِ الْأعْلَامْ پڑھو۔ تمہاری آنکھیں کھل جائیں گی۔ ۔ ۔ ۔
تأویل کے معنی ہیں کسی آیت یا حدیث کا مفہوم متعین کرنا۔اگر تأویل میں کسی سے کوئی غلطی یا غلط فہمی ہو جائے تو ایسی صورت میں مؤول (تأویل کرنے والے ) کو کافر نہیں کہہ سکتے اور اس کے پیچھے نماز ہو جاتی ہے۔ حنفی کی نماز شافعی کے پیچھے، شافعی کی نماز حنفی کے پیچھے، اہلحدیث کی نماز مقلّد کے پیچھے، یا یوں کہیے کہ غیر مقلّد کی نماز مقلد کے پیچھے اور مقلد کی نماز غیر مقلد کے پیچھے ہو جاتی ہے۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔ لیکن جب آدمی غلو کا شکار ہو جاتا ہے تو غیر مقلد کہتا ہے کہ ” حنفی کے پیچھے نماز نہیں ہوتی، اس لیے کہ یہ مقلد ہے اور تقلید کرنا شرک ہے۔ مشرک کے پیچھے نماز کیسے ہو جائے گی؟“ دوسری طرف مقلد کہتے ہیں کہ ”تقلید فرض ہے اور چونکہ اہلحدیث تقلید نہیں کرتے، اس لیے ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی“ غرض وہ ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے اور یہ ان کے پیچھے نہیں پڑھتے، حالانکہ ان مسائل میں بڑی وسعت ہے اور ان میں تنگ نظری اور فتوے بازی درست نہیں۔
بعض سلفی کہلانے والے یہاں حنفیوں کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے کہ یہ مقلد ہیں ، مگر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حنبلی امام کے پیچھے پڑھ لیتے ہیں، حالانکہ حنبلی بھی مقلد ہیں، لیکن ایک صاحب ایسے بھی ملے جنہوں نے کہا کہ ” حنبلی بھی چونکہ مقلد ہیں، اس لیے ہم ان کے پیچھے بھی نمازنہیں پڑھیں گے اور اگر پڑھ لی تو دہرا لیں گے“ کس قدر افسوس ناک بات ہے ۔ اس کا نام ہے فرقہ واریت، فرقہ پرستی۔ اس معاملے میں اتنا غلو کرنا حد اعتدال سے بڑھ جاناہے،جو شریعت کی نگاہ میں کسی طرح بھی پسندیدہ نہیں۔ امام بخاریؒ نے صحیح بخاری میں ایک باب باندھاہے : ”باب امامۃ المفتون والمبتدع (یعنی فتنے میں مبتلا ہو جانے والے اور بدعتی کے پیچھے نماز ہو سکتی ہے یا نہیں۔ امام بخاریؒ فرماتے ہیں :
قال الحسن البصری : صل خلف المبتدع و علیہ بدعتہ۔
”یعنی امام حسن بصریؒ فرماتے ہیں کہ بدعتی کے پیچھے نماز پڑھ لو۔ بدعت کا گناہ اس کے اوپر ہے“
حضرت عثمانؓ ، جب محصور تھے تو ان کے پاس پیغام آیا کہ ”آپ کو تو باغیوں نے محصورکر رکھا ہے، فیصلی لنا امام فتنۃ (یعنی مسجد نبوی میں باغیوں کا سرغنہ ہمیں نماز پڑھا رہا ہے ) کیا ہم اس کے پیچھے نماز پڑھ لیں؟ حضرت عثمانؓ نے کتنا اچھا جواب دیا۔ آپ نے فرمایا:
ان الصلوۃ خیر ما یعمل الناس ، فاذا احسن الناس فاحسنوا معہم، فاذا أساؤوا فاجتنبوا اسائَ تہم۔
”یعنی لوگوں کے تمام اعمال میں نماز بہترین عمل ہے، تو جب لوگ اچھا کام کریں تو تم بھی ان کے ساتھ اچھا کام کر لو۔ نماز پڑھ رہے ہیں تو پڑھ لو۔ ہاں ، اگر وہ کوئی برا کام کریں تو اس برائی سے بچو“

جب حقیقت پر باطل کا ملمع ہوجائے تو یہی دجالیت ہے۔

نظری ہدایت یہی ہے کہ اس سے ظاہر اور باطن کا فرق معلوم ہو جائے، حق اور باطل پوری طرح واضح ہو جائیں۔ یہی بات سورہ کہف میں بھی بیان ہوئی ہے۔ جب حقیقت پر باطل کا ملمع ہوجائے تو یہی دجالیت ہے۔
دجل کسے کہتے ہیں ? حقیقت ہر کسی اور شئے کا پردہ ڈال دینا۔ اسی اعتبار سے یہ دجالیت ہے کہ ان تین حقیقتوں یعنی ذات باری تعالیٰ، روح انسانی اور حیات اُخروی پر ان تین ظواہر یعنی کائنات، جسم حیوانی اور حیات دُنیوی کا پردو پڑجائے۔ اور یہی دجل اور فریب ہے۔ اور جیسے جیسے سائنس ترقی کررہی ہے یہ دجل بڑھتا جا رہا ہے۔ اس ظاہر کی دلکشی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ یہ زیادہ دل کو موہ لینے والی چیز بنتی چلی جا جا رہی ہے۔ اس کی رونقیں بڑھتی جا رہی ہیں اور اسکی چمک دمک میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔۔۔۔
نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب مغرب کی
یہ صناعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے
یہ سراسر جھوٹ ہے اور حقیقت نہیں ہے۔
کُلُّ ما دی الکون وھم” او خیالاو عُکُوس” فی المرایا او ظلال
"یہ کائنات میں جو کچھ ہے وہم ہے یا خیال ہے، یا جیسے شیشوں کے اندر عکس ہوتا ہے یا جیسے سایہ ہوتا ہے"
..................................................................................................................................
یُخرجُھُم مّن الظُّلُمات الی النُّور
یعنی اللہ اہل ایمان کو اندھیروں سے نکال کر روشنی میں لاتا ہے۔
یہ جو ظواہر ہیں، ان کی بجائے حقائق پر توجہ موکوز کرواتا ہے۔ اور یہ نظری ہدایت ہے جس کے لئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بڑی پیاری دعا ہے:
اللّٰھُم ارنی حقیقۃ الاشیاء کما ھی: اے اللہ ! مجھے تو چیزوں کی حقیقت دکھا جیسے کہ وہ فی الواقع ہیں۔
کتاب:دنیا کی عظیم ترین نعمت، قرآن حکیم
تحریر:ڈاکٹر اسرار احمد

مغرب اوراسلام میں کشمکش:فیصلہ کن مسئلہ

مغرب اوراسلام میں کشمکش:فیصلہ کن مسئلہ
آج۔۔۔۔جبکہ مغرب، مسلسل اسلام اور مسلمانوں کے خلاف طبل جنگ بجا رہا ہے، اور دنیا کو مستقبل میں اسلام اور مغرب کے درمیان ایک زبردست تہذیبی معرکہ ہونے کی خبر دے رہا ہے۔ ساتھ ہی وہ اپنی طرف سے اس جنگ کے لئے تیاریاں بھی کرہا ہے، جو کچھ پیش قدمی اس وقت کرنا ممکن ہے، وہ بھی کررہا ہے۔۔۔۔ مسلمانوں کے لئے یہ سمجھنا بڑا اہم اور ضروری ہے کہ وہ اصل مسئلہ کیا ہےجسکے گرد یہ تہذیبی جنگ لڑی جارہی ہے? اور اس جنگ میں فیصلہ کن حیثیت کس ایشواور کس مسئلے کو حاصل ہے? اس سوال کا صحیح جواب، صحیح سوچ، حکمت عملی اور ترجیحات اختیارکرنے کے لئے ناگزیر ہے۔
کش مکش کا محرک:

شائدکم ہی لوگ ہوں گے جنہیں اس بات کا ادراک ہو، یا جواسے آسانی سے تسلیم کر لیں، لیکن ہمیں اس بات میں کوئی شبہہ نہیں کہ اصل اور فیصلہ کن ایشواور مسئلہ رسالت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ہے:"کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں ?"
غار حرا میں پہلے وحی آنے کے بعد روزاوّل سے یہی سوال نزاع و جدل کا اصل موضوع تھا اور آج بھی یہی ہے۔ اس وقت بھی انسان اس بات کے ماننے اور نہ ماننے پر دو کیمپوں میں تقسیم ہوگئے تھے، اور آج انکے جواب نے قوموں کے مقدر اور تاریخ و تہذیب کے رخ کا فیصلہ کردیا تھا، آج بھی اس سوال ہر مستقبل کا مدار ہے۔ یہ کشمکش تو ازلی و ابدی ہے:

ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز
چراغ مصطفوی سے شرار بولہبی
تہذیبی ایشوز کا معاملہ بہت اہم ہے۔ اسی لئے انسانی حقوق کی دہائی ہے، عورتوں کے مقام، ان کی خود اختیاری اور آزادی پر اصرار ہے، اسلامی قوانین اور حدود کے خلاف دباوء ہے اورجمہوریت دشمن ہونے کا الزام ہے۔ لیکن دنیا میں بڑی بڑی آبادیاں اور بھی ہیں ، جو مسلمانوں سے کئی گنا زیادہ ان ساری مزعومہ تہذیبی اقدار کی خلاف ورزی کی مجرم ہیں ۔
ظاہر ہے کہ اصل لڑائی ان تہذیبی ایشوز پر بھی نہیں، بلکہ یہ ایشوز تو اس تہذیب کی بربادی کے لئے لاٹھی کا کام کررہے ہیں، جس کی تشکیل و ترکیب اور ترتیب و تکوین، رسالت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کے دم سے ہے۔
مغرب کو اچھی طرح معلوم ہے، مسلمان آج اتنے کمزور ہیں کہ سیاسی، معاشی اور فوجی لحاظ سے کسی طرح بھی انکا عشر عشیر بھی نہیں۔ اہل مغرب کو یہ بھی معلوم ہے کہ اگر مسلمان اپنے نظام معاشرت و سیاست اور جرم و سزا کی تشکیل اسلام کے مطابق کریں ، حجاب اختیار کریں یا حدود نافذ کریں ، تو بھی مغربی تہذیب کو کوئی گزند نہیں پہنچتا۔ لیکن وہ اس بات کی مسلسل رٹ لگائے جا رہا ہے:" اسلام کا احیا اور مسلمان۔۔۔۔(اس کے الفاظ میںفنڈامنٹلزم یا بنیاد پرستی) دراصل مغرب کی تہذیب، اسکے طرز زندگی، اسکی اقدار اور اسکی آج تک کی حاصل کردہ تہذیبی ترقی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے"۔۔۔ایسا کیوں ہے ?رسالت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کی وجہ سے!
جانتا ہوں میں یہ امّت حامل قرآں نہیں ہے وہی سرمایہ داری بندہء مومن کا دیں
جانتا ہوں میں کہ مشرق کی اندھیری رات میں بے ید بیضا ہے پیران حرم کی آستیں

عصر حاحر کے تقاضاوءں سے ہے لیکن یہ خوف
ہو نہ جائے آشکارا شرع بیغمبر کہیں

الحذر آئین پیغمبر سے سو بار الحذر
حافظ ناموس زن، مرد آزما، مرد آفریں
کتاب:
مغرب اور عالم اسلام
(
ایک مطالعہ)
تحریر:خرم مراد

عالم اسلام میں اسلامی ریاست کی جدّوجہد

عالم اسلام میں اسلامی ریاست کی جدّوجہد
آخر ایک مسلمان ملک میں اسلامی ریاست کی ضرورت ہی کیوں پیش آئی ? اسے تو فطری طور پر اسلامی ریاست ہی ہونا چاہئے اوراسکی ساری قوّتیں اسی مقصد کے لئے صرف ہونی چاہئے ہیں کہ وہ اسلام کے معیارسے مطابقت پیدا کرے۔ لیکن بدقسمتی سے اصل صورت حال یہ نہیں ہے۔ اور اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ دور استعمار میں جو تعلیمی انقلاب آیااس نے خود مسلمانوں کے تعلیم یافتہ طبقے کو اسلام سے دور کردیا۔ ان میں سے ایک عظیم اکثریت کی معلومات اسلام کے بارے میں نہ ہونے کے برابر ہیں اور ان میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جسکے ذہنوں کو اتنا مسموم کردیا گیا ہے کہ وہ اسلام کے بارے میں چند در چند غلط فہمیوں کا شکار ہوگیا ہے۔ وہ اسلامی تعلیمات سے بدظن ہےاور انکو مغرب کے پیدا کردہ تعصّبات کی عینک سے دیکھتا ہے۔ یہ گروہ آج کے دور میں اسلام کو ازکار رفتہ سمجھتا ہے۔ اور مغرب کی اندھی تقلید اسکا دین و ایمان بن چکی ہے۔ یہ طبقہ خود اپنے ملک کے لوگوں کے جذبات و احساسات سے برسرپیکار ہے، اور آگے بڑھتے ہوئے قدموں کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے۔ ایک طرف غفلت اور جہالت ہے اور دوسری طرف سوئے ظن اور عداوت اور یہی چیزیں اسلامی ریاست کے فروغ کی راہ میں اہم ترین رکاوٹیں ہیں۔
ہماری نگاہ میں ان اہم ترین رکاوٹوں کو دور کرنے کا ایک طرف اسلامی تعلیمات (قرآن کے انقلابی فکر) کو زیادہ سے زیادہ وسیع پیمانے پر پھیلایا جائے اور عوام کی فکری اور ذہنی تربیت ہو۔ اور دوسری طرف زندگی کے تمام شعبوں میں ایک ایسی قیادت کو اُبھار کر اوپر لایا جائےجو مسلمانوں کے سواد اعظم کے جذبات و احساسات کو سمجھتی ہو، اسلام پر بکّا یقین رکھتی ہواور زندگی کے تمام شعبوں میں اسے جاری و ساری کرنے کا داعیہ رکھتی ہو۔ یہی وہ صورت ہے جس میں قوم کی صلاحیتیں اور قوّتیں باہم کشمکش کی بجائے مثبت تعمیر میں صرف ہونگی اور اس طرح برسوں کی منزلیں مہینوں میں طے ہوسکیں گی۔
کتاب:
اسلامی ریاست
از:
مولانا سیّد ابولاعلیٰ مودودی

غلبہء دین کی جدوجہد کرنیوالوں کے لئےبعض داخلی خطرات

تاریخ کا سبق یہ بھی ہے کہ معلوم انسانی تاریخ میں جب کبھی حزب اللہ وجود میں آئی وہ کبھی بھی ناخالص اور کچے لوگوں سے بالکل پاک اور خالص نہ رہی۔ حضرت موسیٰٰ علیہ السلام کے ساتھیوں کی اکثریت بچ بچا کر چلنے والوں پر مشتمل تھی، چنانچہ حضرت موسٰی علیہ السلام کی جدوجہد کے اہم اور نازک ترین مرحلے پر انہوں نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو صاف جواب دے دیاکہ:فاذھب انت وربّک فقاتلا انا ھٰھنا قٰعدون (المائدہ-24) "پس تم جاوء اور تمھارا رب اور تم دونوں لڑو، ہم تو یہیں بیٹھے ہیں"۔
اس طرح قتال سے منہ موڑ کر انہوں نے اپنی اس بیماری کا ثبوت فراہم کیاتو اللہ تعالٰی نے بھی انکے دلوں پر مہر کر دی۔
فلّما زاغُوآازاغ اللہ قُلُوبھم ط واللہ لا یھدی القوم الفٰسقین (سورہ الصف-5)
"
پھر جب وہ ٹیڑھے ہوگئے تو کج کردئیے اللہ نے انکے دل، اور اللہ تعالی فاسقوں کو ہدایت نہیں دیتا۔"
حضرت عیسٰی علیہ السلام کے بارہ ساتھیوں میں سے ایک نے انعام کی لالچ میں دھوکہ کرنے کی کوشش کی۔ محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پکارپر لبّیک کہنے والوں میں ایسے ہی مریض لوگوں کی موجودگی پر قرآن کی آیات گواہ ہیں۔ حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر بیعت کرنےوالے کوفی تھےجو "لایُوفی" ثابت ہوئے۔ تحریک شہیدین کو بھی سب سے زیادہ نقصان اُن بیعت کرنےوالوں نے ہی پہنچایاجو اپنے مفادات اور خواہشات کی قربانی دینے کے لئے ذہنا” تیار نہ ہوئے تھے۔
عصر حاضر میں بھی دینی و مذہبی جماعتیں ایسے ہی لوگوں کے قبضے میں آکر منزل کھوٹی کرچکی ہیں۔ غرض کوئی جماعت یا تحریک نہ توایسے روگیوں سے مبرّا قرار دی جاسکتی ہےاورنہ ہی انکے مستقل حزب اللہ میں رہنے کی ضمانت فراہم کی جاسکتی ہے۔
چنانچہ آج اگر رفقاء تنظیم اسلامی حزب اللہ کے مقام کے لئے کوشاں ہیں تو انکویہ شعور بھی حاصل ہونا چایئےکہ ابھی امتحان ختم نہیں ہوا۔ حق کو قبول کرلینا کفایت نہیں کرتا۔ اس کے تقاضے نبھاتے چلے جانااور ہر آزمائش پر پورا اترناضروری اور اہم ہوتا ہےاور آخری وقت تک اس روش پر قائم رہنااور "ثمّ استقامو"پر عمل کرنااصل آزمائش ہے۔جب تک اس دارلامتحان میں ہیں تب تک یہ بات کہ ع"ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں"مستحضر رہنی چاہئے۔ یہی وہ احساس ہے جو رفقاء تنظیم اسلامی کو چوکنا رکھ سکتا ہےکہ انہیں اب بھی حزب الشیطان میں شمار ہونے کا خطرہ درپیش ہے۔بلکہ اسکی ہلاکت خیزی اور تباہکاری پہلے سے بڑھ چکی ہے۔حق کو قبول کرکے پسپائی اور باطنی ارتداداختیار کرنے کی سزازیادہ کڑی اور سخت ہے۔یہ تو بدبختی اور بدنصیبی کی وہ انتہا ہےجہاں پہنچ کر نہ صرف نبیء رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اور استغفارسے محرومی کا منہ دیکھنا پڑسکتا ہےبلکہ جہنم کے سب سے نچلے گڑھے کی سزا بھی مقدر ہوسکتی ہے۔
کتاب:
غلبہء دین کی جدوجہد کرنیوالوں کے لئےبعض داخلی خطرات
تحریر:خالد محمود عباسی

Ideology of Future by Dr. M Rafi u Din

Some Opinions on the book:
I have read...Ideology of the Future. and I consider it to be an original and substantial contribution to philosophical studies...
If the original Bergsonian premises are accepted I cannot imagine that anyone could disagree in any material point with the conclusions of this book. This book is more original ... By far the strongest sections of the book are those dealing with the psychological theories of McDougall on the one hand and of Freud and Adler on the other and, in my opinion, Professor Rafi-ud-Din has exposed the fundamental weaknessed of these theories.
(Prof.) W. Lillie, M.A., Ph.D.
Lecturer, Aberdeen University
Till this day I have not come across any philosophical treaties so closely in accord with Islam as this book.
(Prof.) S Zafarul Hasan, D.Phil.
Formerly Chairman,
Department of Philosophy,
Muslim University
The author has an independent mind and can express himself clearly. The book is in my opinion a substantial contribution to learning.
(Dr.) Radhakrishnan, M.A., Ph.D.
REVIEWS
Ideology of the Future by Dr. M. Rafiuddin (3rd ed. Lahore : Sh. Muhammad Ashraf, 1961), pp. 480. Price Rs. 18.00.
The third edition (1970) of the book has appeared after the death of the writer, who placed before thinking men the world over the remarkable concept that the urge for ideals is the real, the ultimate and the sole dynamic power of all human activity. This is the central idea of the book, and the writer affirms that the urge for ideals can form the basis of a solution of all social and political problems and of a real and permanent unity of the human race.
The book deserves to be read by men of culture, intellect and understanding in all countries - men who undoubtedly have an urge for ideals, who are keen to know the meaning of the present crisis in human affairs and the future of man.
The writer has endeavoured to provide an answer to the following questions:
What is the purpose and function of the urge for ideals in the nature of man?
What is the relation of this urge to the economic conditions of a society?
How can the human urge for ideals be properly satisfied?
Are all ideals equally satisfactory? If not, what are the qualities of the ideal that is most satisfactory to the nature of man?
What is the relation of the human urge for ideals to the animal instincts of man which have a biological compulsion like sex, food, pugnacity, etc.?
What is the relation of this urge to various departments of human activity such as religion, science, philosophy, and politics?
What is its relation to the ultimate reality of the universe and to the purpose of creation and evolution?
Imperfect ideals, says the writer, mark transitory phases in the history of man and are only mistaken substitutes for the most perfect ideal of the future. Since the forces of our nature are driving us towards this ideal every moment of our life, the total result of all progress of science and philosophy will be to lend greater support to it.
By explaining the urge of the unconscious mind as an urge for Beauty and Perfection, the theory of this book gives a rational and intellectual support to all the great religions of the world.
Dr. Rafiuddin deplores that while the great philosophers and psychologists agree that man has an urge for ideals, they disagree as regards the source, the meaning and the purpose of this urge in the nature of man and, therefore, as regards its relation to his activities. He says that they arrived at faulty conclusions. The another gives the following analysis of their views on the subject:
According to Freud, the urge for ideals has its source in the sex instinct, and its object is to provide man with a substitute activity (in the form of religion, politics, morality, art and science) for the thwarted and obstructed activity of the sexual instinct.
Adler is of the opinion that the urge results from the instinct of self-assertion. When an individual is unable to satisfy a particular desire for power, he creates the desire for a suitable ideal and strives after it to compensate for his sense of inferiority.
McDougall thinks that the ideal impulse is the outcome of a combination of all the instincts (known as the sentiment of self-regard) and subserves the particular instinct of self-assertion.
Karl Marx has advanced the view that ideals are rooted in the economic urge of man and are no more than distorted reflections of his economic conditions.
Dr. Rafiuddin explains that the urge for ideals is neither derived from nor subserves any of the human impulses known as the instincts the object of which is the maintenance of life, but is mans natural and independent urge for Beauty and Perfection. It is the real, the ultimate and the sole dynamic power of all human activity, whether economic or otherwise.
He says that instead of the class-war theory of Marx, there has proceeded in the human world a war of ideal-groups, which will go onas long as humanity has not discovered and accepted the ideal which is most satisfactory to mans nature.
The book should be of particular interest to those who are worried oy the political power of Communism. Dr. Rafiuddin says that the strenuous efforts to check the advance of Communism have not succeeded so far because it has not yet been completely realized that the real issue is an intellectual one and can be settled only on the intellectual plane. He explains: “No amount of economic aids or political alliances, armaments or atom bombs, prisons or bullets, can stand against the force of ideas which conquer the hearts of men, and the idea of Communism will persist in the world even after it has been defeated in the battle-field. Communism is a philosophy and can be met only by a philosophy”.
The writer says that if there is a general agreement on the belief that the urge for ideals is the sole dynamic power of human activity, it will create “a world-wide intellectual atmosphere in which Communism will wither away of itself without anybody having to fire a shot, and the peoples of different beliefs and ideals will come closer together for the creation of a new, free, peaceful and prosperous world".
For this general agreement he points to the need for development of mans knowledge of human nature, particularly of the principles of human motivation, and joins McDougall in emphasizing that the existing chaos in world affairs, fraught with the possibility of a total collapse of civilization, is traceable to the absence of our knowledge of human nature.
Ideology of the Future is in itself a study of the laws of human nature and human activity and the manner in which they determine the course of history or the process of ideological evolution.
 
Qayyum Malik

Menifesto of Islam

The present crises in world affairs threatening the total collapse of civilization and even the total extinction of the human race, is forcing mankind to search for a remedy. Of late their interest in religion has suddenly revived. Is religion, properly understood, the only refuge of mankind from these impending calamities? They are searching an answer to this question.
On the other hand, the muslims are claiming openly and repeatedly before the whole world that Islam is the only ideology that can permanantly unite the human race, establish a lasting peace on earth and carry man to that highest stage of his mental, moral, material and spirtual evolution of which there is a promise in the potentialities of his nature.
This devolves upon the Muslims the responsibility to tell the world that what Islam is, how it differs from other religions, what are the intellectual foundations of its claims, what are its aims and objects and how it intends to realize them.
"The Menifesto of Islam" is an endeavour to provide a brief answer to these questions.
The word "Menifesto" has been generally used for a decleration, by a sovereign, a state of a body of individuals, making known past actions and motives of actions accounced as forthcoming. But since the appearance, a century ago, of the 'Communist Menifesto' as an instrument of world-wide propagation of Communism-leading ultimately to the emergence of that ideology as a great political power in the world-this world has acquaired a new significance, as a statement setting forth the historical bases, the fundamental principles and the expected achiements of an ideology demanding a world-wide recognition. I am using the word only in this latter sense.
The readers of this booklet will find that, as an explanation of the fundamental principles of Islam, its subject matter takes a shape of a theory of History based on a theory of human nature, according to which Islam is the inevitable world-ideology of the future. The central idea of this theory of human nature is that man's urge for an ideal is the sole, the real and the ultimate motivating force of all his activities, even those which proceed immediately from his animal instincts, and that this urge can be satisfied, only by an ideal of the Highest beauty and Perfection.
This idea comes into conflict, not only with the atheistic philosophy of Marx but also with the psychological theories of Freud, Adler and McDougall which are generaly considered to be the standard and correct theories of human nature in modern times. Readers of the Menifesto of Islam who may desire to know in greater detail the facts which force one to accept the validity of this idea vis-a-vis all these theories and of other philosophical points raised in this Menifesto are referred to my book 'Ideology of the Future'.
M.R.D

The Qur'an and Modern Knowledge

Proclaim! And thy Lord is Most Bountiful. He Who taught (the use of) the Pen, taught man that which he knew not (Al'Alaq 96:3-5)
حکمت دنیا فزاید ظن و شک
حکمتِ دینی برد فوق فلک
(رومی)
The wisdom of the world brings increase of supposition and doubt; The wisdom of the religion soars above the sky. (Rumi)
(Translated by Reynold Nicholson)
The Qur'an and Modern Knowledge OR Revival of the wisdom of the Deen
by Dr. Muhammad Rafi-ud-Din
M.A., Ph.D; D.LITT
Dedicated to the man of the future who will regard every view of the universe other than Qur'anic view of it as the ignorance of the ancient times!
The Quran and Modern Knowledge is the English rendering of the Urdu book Quran aur ilm-i-jadeed authored by Late Dr, Mohammad Rafi-ud-Din. The author was no doubt an accompalished scholar-well-versed both in Western thought and Islamic literature. In particular he was a keen student of the Quranic wisdom and believed that the core teachings of Islam enshrined in the Holy Quran and the sayings of the Prophet (SAW) can meet the intellectual challenges of all ages. Living in active years in the first half of the 20th Century as he did. Dr. Rafi-ud-Din critically studied the major anti-religious ideologies of this period and convincingly established the veracity of Islamic doctrines. The author had a rare and rich gift for both precision and thoroughness. I have found the book an immensly rewarding read. Comparison of Islamic precepts with the thought-systems of major twentieth century Western intellectuals adds an edge to the author's assertions. Arguments are put across forcefully and convincingly.
Late Dr. Rafi-ud-Din firmly believed that we Muslims should not be bowled over by all things and thoughts emanating from the West. Rather we should challenge and meet them with out own logic and religio-cultural sources. After all logic and reasons are as much a part of Western civilization as of any other. The author has exposed the flaws and errord of major Western thinkers and shows the strength of being rooted in his own indigenous tradition. Darwin, McDougall, Freud, Adler and Karl Marx were the most influential thinkers who helped shape the mind of modern man not only in the West but also of those with western-obsessed thinking across the globe.
Having penned down in mid-fifties of the last century, the work of Dr. Rafi-ud-Din is no doubt dated now. But I am sure and I assert this with confidence that the contents of the book hace perennial value and have the potential of satisfying the enquiring minds and yearning hearts. Moreover, at the begining of the third millennium, men and women are in a much better position to appreciate and acknowledge the truths of authentic religion (i.e., Islam). This is so because Western natural scientists have reversed most of the Enlightenments's founding assumptions - its optimism, faith in human reasoning, materialism, and its faith in unlimited progress. This in effect means that being uptodate in this post modern world does not mean subscribing to an already outdated modernism: rather it means subscribing to the current wave of spirtualization of knowledge. Thus the task before us, is Dr. Rafi-ud-Din's view, is a re-Islamization of knowledge. This amounts to a triumphant vindication of Islam's world view. And the book under review is a landmark in this venture.
Dr. Absar Ahmed
Formerly Professor & Chairman
Deptt. Of Philosophy
University of the Punjab
Lahore